امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امیگریشن سے متعلق اپنے حکم نامہ کے نفاذ کے
معاملے میں حکم عدولی کرنے پر آج ایگزیکٹو اٹارنی جنرل سیلی ایٹس کو عہدے
سے ہٹا دیا ہے۔سیلی ایٹس نے محکمہ انصاف کے وکلاء کو یہ حکم دیا تھا کہ وہ مسٹر ٹرمپ کے
امیگریشن پابندیوں کو نافذ نہ کرے۔وہائٹ ہاؤس کے ترجمان سین اسپاسر نے سیلی ایٹس کو برطرف کرنے کی اطلاع دیتے
ہوئے ٹویٹ کیا کہ سیلی ایٹس کی جگہ مسٹر ٹرمپ نے ڈانا بونٹے کو نیا
ایگزیکٹو اٹارنی جنرل مقرر کیا ہے جو کہ ورجینیا کی اٹارنی جنرنل ہیں۔